آرمی چیف نے ایل او سی پر جوانوں کے ساتھ عید منائی

پا ک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عیدلائن آف کنٹرول پرپاک فوج کےجوانوں کےساتھ منائی اور نما زعید کے بعدملک کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کی دعائیں کی گئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایل او سی پر جوانوں کے ساتھ ہی نماز عید ادا کرنے کے بعد کہنا تھا کہ بطور سپاہی ایسے تہوار گھروں سے دور منانے پر فخر ہے،وطن او ر قوم کے فرائض کی حفاظت ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے جوانوں کے بلند عزم اورحوصلے کی تعریف بھی کی اور وطن کے تحفظ کے لئے قربانیوں کا نذرانہ دینے والے شہدا کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔