عید کے موقع ٹینکر مافیا سرگرم، نرخوں میں اضافہ کردیا

کراچی: شہر قائد میں واٹر بورڈ کی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ٹینکر مافیا نے نرخوں میں اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق واٹر بورڈ حکام کی نااہلی نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔
واٹر بورڈ انتظامیہ کی جانب سے عید کے تینوں دن کراچی میں 6 سرکا ری ہائیدرینٹ کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس کے باعث شہری شدید اذیت سے دوچار ہیں۔ ٹینکر سروس بند ہونے سے شہریوں کے پاس پانی کے حصول کا کوئی اور دوسرا ذریعہ نہیں رہا۔
ذرائع کے مطابق سرکا ری نرخوں کے حساب سے ایک ہزار گیلن کا ٹینکر ایک ہزار روپے میں ملتا ہے جبکہ ٹینکرز مافیا ایک ہزار گیلن کا ٹینکر 3ہزار سے زائد کا فر وخت کررہے ہیں۔ دو ہزار گیلن کا ٹینکر سرکاری نرخ کے مطابق 1400روپے میں ملتاہے اس کو مافیا 5 ہزار روپے تک فروخت کررہی ہے۔