پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چھوٹے میاں صاحب نوازشریف کوقائدمانتے ہیں لیکن انکے فیصلے نہیں مانتے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے عید کی نماز ملتان میں اپنے آبائی حلقے میں ادا کی۔عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعا ہے کے اللہ انہیں جلد صحتیاب کرے،اور اللہ انہیں کامل صحت سے نوازے ۔
اس موقع پرشہازشریف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے لندن جاتے ہی انکے فیصلے چھوٹے میاں صاحب نے الٹ دیے، تعجب کی بات ہے نوازشریف کوقائدمانتے ہیں لیکن انکے فیصلے نہیں مانتے۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی وہ تنظیم ہے جس نے پاکستان کے اندردہشتگردی کو جنم دیااور اسی جماعت نے پاکستان میں افواج اورشہریوں پر حملے کیے۔