بلاول بھٹو زرداری کزن کی شادی میں شرکت کےلئے لندن پہنچ گئے

 

لندن:چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنی بہنوں آصفہ اور بختاور کے ہمراہ اپنی خالہ صنم بھٹوکی بیٹی کی شادی میں شرکت کرنے کے لئے لندن پہنچ گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اپنی خالہ صنم بھٹو کی بیٹی کی شادی میں شرکت کرنے کے لئے لندن پہنچےگئے ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری کی دونوں بہنیں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ ہیں جو اپنی خالہ زاد بہن کی شادی میں شرکت کریں گی ۔چیئر مین پیپلزپارٹی کا قیام لندن میں 2سے 3 دن کے لئے ہوگا جس کے بعد وہ پاکستان واپس پہنچ کر انتخابی مہم شروع کریں گے ۔