بھارت کا پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ

 

نئی دہلی :بھارت نےلائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جانب سے مجاہدین کے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کی تیاریوں کا جھوٹااور گمراہ کن الزام عائدکردیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے مقبو ضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر جاری اپنے بدترین مظالم پر پردہ ڈالنے اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کےلئے پاکستان کی جانب سے مجاہدین کی درانداز ی کاجھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا ہے اور اس مقصد کیلئے بھارتی میڈیا کو بری طرح استعمال کیا جا رہاہے ۔ بھارتی نشریاتی ادارے کی گمراہ کن رپورٹ کے مطابق لشکر طیبہ کے 35مجاہدین اس وقت جموں کشمیر میں4 مختلف سمتوں سے دراندازی کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔ مضائقہ خیز رپورٹ کے مطابق بھارتی کی خفیہ ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ 18مجاہدین لائن آف کنٹرول پر شاردی کے مقام پر دراندازی کریں گے جبکہ 8لیپا سے دراندازی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 6مجاہدین پونچھ کے مخالف کالودی ڈھیری پر نظر یں جمائے ہوئے ہیں جبکہ 3تین مجاہدی کوٹلی کے راستے مقبوضہ وادی میں داخل ہونگے ۔ اس رپورٹ میں حسب سابق پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ لشکر طیبہ کے ان مجاہدین کو باڈر کراس کرنے کیلئے پاک فوج کی جانب سے کور فائر فراہم کیاجائے گا ۔ رپورٹ کے مطابق رمضان میں بھارتی حکومت کی جانب سے کی گئی جنگ بندی کی وجہ سے مجاہدین کو ازسرنو منظم ہونے کاموقع مل گیا ہے ۔