لندن آنے سے روکنے والے اللہ کوجوابدہ ہونگے -حسین نواز

 

لندن:نواز شریف کے صاحبزادےحسین نواز نے کہا ہے کہ ہمارے خاندان کو لندن آنے سے روکنے والوں کودنیا اور آخرت میں جوابدہ ہونا پڑے گا ۔ ہم اس معاملے کواللہ تعالیٰ پر چھوڑتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ہمارے خاندان کے افراد کو لندن آنے سے روکے جانے پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے جن لوگوں نے ایسا کام کیا ان کواللہ تعالیٰ کے سامنے جواب دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماراخاندان بہت دکھی ہے اور ہم اس معاملے کو اللہ پر چھوڑتے ہیں۔ایسا کرنیوالے کو آخرت میں بھی جواب دینا ہے اور دنیامیں بھی جوابدہ ہونا پڑے گا اور عنقریب ان کو نظر بھی آجائیگا ۔