سری نگر: بھارتی قابض افواج نے عیدالفطرکے پرمسرت موقع پر بھی بے گناہ نہتے کشمیریوں کے لہوسے مقبوضہ وادی کو لہولہان کردیا۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسزنے اندھادھند فائرنگ کی، پیلٹ گنوں کا بے دریغ استعمال کیا اورآنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے اننت ناگ کے رہائشی نوجوان شیرازحمد نے جام شہادت نوش کیا اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں نے نمازعید کے اجتماعات کے بعد بھارت مخالف مظاہرے کیے اورپاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔مقبوضہ وادی کے باسیوں نے بھارت مخالف مظاہروں میں پاکستانی جھنڈے لہرائے تو بھارتی افواج نے عسکری طاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے فائرنگ شروع کردی۔ قابض افواج نے پیلٹ گنوں کا استعمال کیا اورآنسو گیس کی شیلنگ کی۔قابض بھارتی افواج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شیرازاحمد شہید ہوگیا اورمتعدد مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔مظاہرین نے پاکستان اورآزادی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے بھارتی افواج کے کشمیر سے نکل جانے کا بھی مطالبہ کیا۔