نگران وزیر اعلی بادشاہ نہیں ہوتا-حسن عسکری

 

لاہور:نگران وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلی بادشاہ نہیں ہوتا، ہمارا کام منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے، نگران وزیر اعلی نے کابینہ میں مزید توسیع کا عندیہ دے دیا۔

نگران وزیر اعلی پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچے جہاں ڈاکٹر حسن عسکری نے بچوں کے ہمراہ عید کا کیک کاٹا اور تحائف تقسیم کئے۔ نگران وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ نگران حکومت میں الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد تقرر اور تبادلے کئے جا رہے ہیں کوشش کر رہے ہیں کہ کسی سیاسی جماعت کو ہم سے شکایت نہ ہو۔

ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ نگران کابینہ میں ایک دو نئے وزرا شامل ہو سکتے ہیں، 43 محکمے ہیں جو انہی وزرا کو سونپے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا جو منصوبے پہلے دن سے چل رہے ہیں وہ ویسے ہی چل رہے ہیں، الیکشنز پر میڈیا کو آزادانہ کوریج کے لئے انتظامات کریں گے۔