خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کاچیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ نہ بنانے کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق از خود نوٹس کیس کی سماعت کل صبح گیارہ بجے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوگی۔
سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری اور اخوت فاؤنڈیشن کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فاؤٹین ہاؤس لاہور کے دورے کے دوران خواجہ سراؤں نے شناختی کارڈ نہ بنانے کے معاملے پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔