پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین نادراعثمان مبین کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔اس سلسلے میں پی ٹی آئی نے نادرا چیئر مین کو ہٹانے کے لیے پٹیشن بھی تیار کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصا کے چیئرمین عمران خان نے چیئر مین نادرا کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اپنی جماعت کے سینیئر رہنماؤں کو چیئرمین نادرا کے خلاف الیکشن کمیشن کے سامنے پٹیشن دائر کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصا ف کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشن میں چیئرمین نادرا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو الیکشن جیتنے میں مدد کے لیے ڈیٹا فراہم کیا ہے، چیئرمین نادرا کو سابق حکمراں جماعت نے ہی تعینات کیا تھا اس لئے چیئرمین نادرا کی موجودگی میں شفاف الیکشن نہیں ہو سکتا لہذٰا چیئر مین نادرا کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے بھی چیئرمین نادرا عثمان مبین کے خلاف پٹیشن تیار کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
بابر اعوان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جلد الیکشن کمیشن میں چیئرمین نادرا کے خلاف پٹیشن دائر کرے گی۔