پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018 میں مخالفین کو عبرتناک شکست دینے کا اعلان کیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں مخالفین کو عبرت ناک شکست دے گی اور اقتدار میں آکر پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ملک بنائے گی۔
تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں تقریب سے خطاب کے دوران آٓصف علی زرداری نے کہا کہ آج سے میں نے اپنی الیکشن مہم کا باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا ہے، فریال تالپور نے نواب شاہ میں بہت کام کرایا ہے مگر اس کے باوجود یہاں مزید کئی ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے، اس لیے میں نے خود الیکشن لڑنے کا اعلان کیا، الیکشن میں کامیاب ہوکر نواب شاہ ضلع کو ماڈل ضلع بناؤں گا۔ لاہور والوں کو دعوت دے کر نواب شاہ بلاؤں گا اور انہیں دکھاؤں گا کہ ماڈل ضلع کیسا ہوتا ہے۔
سابق صدرنے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اوراس نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، انتخابات میں مخالفین کو عبرت ناک شکست دیں گے، کارکن الیکشن کی بھرپور تیاری کریں۔ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ملک بنائے گی۔