پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کی گئی جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب کمانڈر مولوی بہادر جان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کمانڈر مولوی بہادر جان کو گرفتار کرلیا۔
ٹی ٹی پی کمانڈر مولوی بہادر جان اپنا روپ بدل کر باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی پرواز کے ذریعے دبئی جانا چاہتا تھا۔
ذرائع کے مطابق مولوی بہادر جان کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران گرفتار کیا گیا۔
حکام کے مطابق وزارت داخلہ نے کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر مولوی بہادر جان کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال رکھا تھا۔