کراچی کے ساحل سینڈز پٹ پر ڈوبنے والے 19 سالہ نوجوان فراز اور اسامہ کی لاشیں نکال لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق دونوں نوجوان گزشتہ روز پکنک منانے سینڈزپٹ گئے تھے جہاں وہ نہانے کے دوران سمندر کے پانی میں ڈوب گئے تھے۔
ڈوبنے والے دونوں نوجوان کا تعلق ناظم آباد سے ہے۔
ذرائع کے مطابق فراز کی لاش گزشتہ روز نکال لی گئی تھی تاہم اندھیرا ہوجانے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا۔ آج صبح دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع ہواتو دوسرے نوجوان اسامہ کی لاش سمندر سے نکال لی گئی۔