الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو خط لکھ کر ووٹرز کی معلومات افشا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نےچیرمین نادرا عثمان مبین کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھااورالزام لگایا تھا کہ انہوں نے ن لیگ کو الیکشن جیتنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے ووٹرز کا ڈیٹا فراہم کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے نادرا کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نادرا حکام نے ووٹرز کا ڈیٹا غیر متعلقہ افراد کو جاری کیا اور اس اقدام کے باعث ڈیٹا الیکشن کمیشن پہنچنے سے پہلے ہی غیر متعلقہ افراد کے پاس پہنچ گیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت نادرا ووٹرز کا ڈیٹا کسی سے شیئر نہیں کرسکتا اور نادرا نے ایسا کر کے الیکشن کمیشن کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
الیکشن کمیشن نے چیئرمین نادرا سے مطالبہ کیا کہ ڈیٹا جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔