فنی خرابی کے باعث پی آئی اے کے طیارےکی ہنگامی لینڈنگ

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کی کراچی سے رحیم یار خان جانے والی پرواز پی کے 582 کو دوران پرواز فنی خرابی کے باعث طیارے کو دوبارہ کراچی ایئرپورٹ پر ہی لینڈ کرنا پڑگیا۔
دوسری جانب دوبارہ لینڈنگ پر طیارے میں سوار مسافروں میں بے چینی پھیل گئی اور انہوں نے رن وے پر ہی شور شرابہ شروع کردیا۔ انہوں نے دوبارہ خراب طیارے میں جانے سے انکار کردیا۔
پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کو مرمت کے لیے ہینگر میں منتقل کیا جائے گا۔