چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ادویات کی رجسٹریشن نہ کرنے پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ادویات کی رجسٹریشن نہ کرنے کیخلاف ازخودنوٹس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹر ی میں ہوئی ۔
سیکریٹری وا ئے ڈی اے ڈاکٹرسلمان کاظمی نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر موقف اپنایا کہ مارکیٹ میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی مہنگی ادویات میسر ہیں جبکہ 41ادویات رجسٹریشن کی منتظر ہیں جس سے اسپتالوں میں مہنگی ادویات مفت دستیاب ہوں گی۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ادویات کی رجسٹریشن نہ کرنے پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا۔