ریٹرننگ افسر نےلاہور کے حلقے این اے 125 میںمسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر نے این اے 125 میں مریم نوازکے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت کی۔ اعتراض کنندہ ڈاکٹر یاسمین راشد اپنے وکیل کے ہمراہ آر او کے روبرو پیش ہوئی ۔ا
نہوں نے آر او کے سامنے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے چھپائے،مریم نواز نے زرعی اراضی کی درست تفصیلات نہیں دیں۔
ریٹرننگ افسر نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جو بعد میں سناتے ہوئےریٹرننگ افسر نے این اے 125سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے اور تمام اعتراضات کو مسترد کردیا۔