کراچی: سابق صدراورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے والے نے کچھ ہی دیر بعد اپنا اعتراض واپس لے لیا ۔
نوابشاہ سے این اے 213 پرسابق صدرآصف علی زرداری کے خلاف فلک شیراوڈھ نے اعتراض جمع کرایا تھا ۔ درخواست گزار نے کہا کہ آصف زرداری نے کرپشن کی ہے اورزمینوں پرٹیکس بھی جمع نہیں کرایا ۔ تاہم بعد میں یہ کہہ کراپنا اعتراض واپس لے لیا کہ اس نے غلط فہمی کی بنا پر اعتراض داخل کیا تھا اور آصف زرداری نے اپنی زمینوں پر ٹیکس جمع کرایا ہے۔
اس موقع پروہاں موجود آصف زرداری کے وکیل نے الیکشن کمیشن کے حکام سے کہا کہ پیپلزپارٹی کوانتخابات لڑنے سے روکنے کیلئے اس طرح کے الزامات عائد کر کے سابق صدرآصف زردری کی کردار کشی کی جارہی ہے۔ معاملے کی تحقیقات کرائی جائے۔