ابتدائی طور پر واہگہ بارڈر کو 2 ہفتے کیلیے بند کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ابتدائی طور پر واہگہ بارڈر کو 2 ہفتے کیلیے بند کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

بھارت آج 6 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرے گا-سفارتی ذرائع

 

اسلام آباد :بھارت آج 6پاکستانی قیدیوں کو رہا کرے گا، رہائی پانے والے قیدیوں نے اپنی سزائیں بھارتی جیل میں مکمل کرلیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت سےرہائی پانے والوں میں68سالہ نسرین اختر بی بی بھی شامل ہے،نسرین بی بی کو 2006 میں مبینہ طور پرمنشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، نسرین کی90سالہ ماں نے بیٹی کی رہائی کی درخواست کی تھی۔

رہائی پانے والے آج صبح براستہ واہگہ بارڈر وطن واپس پہنچیں گے، واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ خیر سگالی کے تحت چند بھارتی قیدی رہا کئے تھے۔