اسلام آباد :چوہدری نثار نے این اے59سےانتخابی مہم شروع کردی، سابق وزیرداخلہ پہلی بارن لیگ کےخلاف کھل کرسامنے آگئے۔
چوہدری نثارنے این اے59 چکری میں انتخابی مہم کا آغاز کردیا ،جلسے سے خطاب میں انہوں نےکہا کہ کلثوم نواز بیمار ہیں ایسے میں کوئی سخت بات نہیں کرنا چاہتا لیکن پھر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے،انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا مجھ پر کوئی قرض نہیں بلکہ نواز شریف ان کا خاندان اور ن لیگ میرے مقروض ہیں۔
سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ آج الیکشن مہم کے آغاز کیلئے نکلے ہیں، میں نےکسی کوگاڑی نہیں بھیجی، آپ نے مخالفین کےدلوں پردہشت ڈال دی ہے۔ مخالفین کو یقین ہونا چاہیے نثاراکیلا نہیں ہے،جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ ہو وہ اکیلانہیں ہوتا،کیا مقابلے کیلئے تیار ہو۔سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ٹکٹ والوں کو ان کے مقام تک پہنچانے کیلئے تیار ہو؟ میرا اورآپ کا مٹی کا رشتہ ہے۔