نواز شریف کی کلثوم نواز کی خراب طبيعت کے باعث وطن واپسی موخر

 

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کلثوم نواز کی خراب طبیعت کے باعث وطن واپسی موخر کردی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں نواز شریف اور مریم نواز کی ڈاکٹر سے ملاقات ہوئی جس میں ڈاکٹرز نےانہیں کلثوم نواز کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا مشورہ دیاہے۔ نواز فیملی نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
شریف خاندان کے افراد عیادت کے لیے صبح سویرے ہی اسپتال پہنچ گئے تھے۔ نواز شریف اہلیہ کے لیے فکر مند نظرآئے۔ مریم نواز بھی والدہ کی بیماری کے باعث اداس دکھائی دیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد نوازشریف نےوطن واپسی موخر کردی۔