عام انتخابات کاجائزہ لینےیورپی مبصرین پاکستان آئیں گے

پاکستان میںعام انتخابات2018 پچیس جولائی کو ہوں گے۔ یورپی یونین کے مبصرین بھی انتخابات کاجائزہ لینے کیلیے پاکستان آئیں گے۔یورپی یونین کے مبصرین انتخابی عمل کے اختتام تک پاکستان میں قیام کریں گے۔
یورپی پارلیمنٹ کے رکن مائیکل گہلر کو مبصر مشن کاسربراہ مقرر کردیا گیا ہے تاہم ترجمان یورپی یونین کے مطابق نورکنی یورپی یونین کامشن 22 جون کوپاکستان پہنچے گا۔ 60 طویل المدت مبصرین ملک بھرمیں 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات 2018 میں یورپی یونین کی کورٹیم کا حصہ ہوں گے۔
یورپی مبصرمشن کے سربراہ مائیکل گہلر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کی مبصرمشن کی سربراہی اعزازہے۔ ترجمان یورپی یونین کے مطابق مبصرین کی تعیناتی جمہوریت کے استحکام کے لئے یورپی یونین کے عزم کا اعادہ ہے۔ پاکستان میں منتخب جمہوری حکومت کو اقتدارکی منتقلی کیلئے پرامید ہیں۔