ملزم پرویز مشرف کی مزید پراپرٹی کا سراغ لگایا گیا ہے۔فائل فوٹو
ملزم پرویز مشرف کی مزید پراپرٹی کا سراغ لگایا گیا ہے۔فائل فوٹو

این اے 1 چترل سے مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد

چترال: آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 1 چترال سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔
سابق صدر پرویز مشرف نے این اے 1 چترال کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جس کو ریٹرننگ افسر نے مسترد کردیا جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 1 کے لئے اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف نااہل ہونے کی وجہ سے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ پرویز مشرف واپس آنا چاہتے تھے مگر راہ میں رکاوٹ پیدا کی جا رہی ہے۔ تاہم پرویز مشرف انتخابات سے قبل ملک واپس آسکتے ہیں۔