لاہور: بھارت کی جانب سے آج 6 پاکستانی شہریوں کو رہا کرنے کا امکان ہو جو براستہ واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت سے آج رہائی پانے والوں میں 56 سالہ پاکستانی خاتون نسرین اختر بھی شامل ہیں۔
بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے نسرین بی بی پر عائد کیا گیا جرمانہ ادا کردیا ہے اور دیگر قانونی تقاضے بھی پورے ہوچکے ہیں۔
نسرین اختر کا تعلق لاہور سے ہے وہ 2006 میں عرس میں شرکت کے لئے بھارت گئی تھیں جہاں ان پرمنشیات اسمگل کئے جانے کا الزام لگا کرجیل بھیج دیا گیا تھا۔