پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی طلعت مہیسر نےساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کافیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی گائوں گاہی مہیسر میں مہیسر ہاوس پہنچے ، اس موقع پر لیاقت علی جتوئی کی موجودگی میں پیپلز پارٹی کی ایک بڑی اہم شخصیت اور پی پی سے 60 برس تک تعلق رکھنے والے اور سابق ایم این اے ڈاکٹر طلعت مہیسر ان کے بھائی پی پی رہنما سردار طفیل احمد مہیسر، بشیراحمد مہیسر ، بھتیجا ضلعی کونسلر ثاقب علی مہیسر نے اپنے سیکڑوں ساتھیوں اور رشتیداروں سمیت پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
اس موقعے پر لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ پی پی والوں نے صرف کرپشن کی ہے اور کرپشن کرکے ملک کے ادارے تباہ کئے ہیں اور اپنی جائیداد بنائی ہے ،عوام پیپلز پارٹی سے تنگ ہیں،اب پی پی نہیں بلکہ زرداری لیگ ہے ،مہیسر برادری اور ہم مل کر 2018 کی عام انتخابات میں پی پی کے امید واروں کو شکست دینگے ، اس موقع پر سابق ایم این اے ڈاکٹر طلعت مہیسر نے کہا کہ ہمارے خاندان نے پیپلز پارٹی کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں لیکن پی پی کی قیادت نے ہمیں نظر انداز کرکے ہمیں دیوار سے لگادیا ہے ، اس لئے ہم نے پی پی کو چھوڑ دیا ہے۔