پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ ہمارے جیل جانے سے عمران خان کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ الٹا نقصان ہی ہوگا اور عمران خان اگر دوسرا جنم بھی لے کر آ جائیں تو بھی حکومت نہیں بناسکتے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں اس وقت ہماری والدہ کو قوم کی دعاوٴں کی ضرورت ہے، زندگی میں آزمائش بھی آتی ہے لیکن اللہ پاک حوصلہ بھی دیتا ہے، اس وقت نوازشریف سمیت پورا خاندان پریشانی میں ہے لیکن پھربھی وطن واپس آئیں گے، پرویز مشرف نے بھی نوازشریف کو جلا وطن کیا تھا لیکن وہ اپنے ملک واپس آئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف ملک کے لئے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، ہمیں عدالتوں سے سزا ہو یا جزا، ہم اس کا سامنا کریں گے مگرعمران خان عدالتوں کو ہدایات جاری نہ کریں، ہمارے جیل جانے سے عمران خان کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ الٹا نقصان ہی ہوگا اور وہ اگر دوسرا جنم بھی لے کر آ جائیں تو بھی حکومت نہیں بناسکتے۔