راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے ناراض دو دھڑوں کے درمیان صلح ہوگئی۔
(ن) لیگ کے صدر شہباز شریف کی ہدایت پر سینیٹر چوہدری تنویر اور حنیف عباسی کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں راولپنڈی سے شیخ رشید کے خلاف انتخاب لڑنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے میئر راولپنڈی سردار نسیم بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق سابق لیگی ایم این اے طاہرہ اورنگزیب کی رہائش گاہ پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ شیخ رشید کے خلاف دونوں دھڑے مشترکہ جدوجہد کریں گے۔
Tags ن لیگی، دھڑے