استعفیٰ دیا نہ ایسا کو ئی ارادہ ہے-نگراں وزیر داخلہ اعظم خان

 

اسلام آباد :نگراں وزیر داخلہ اعظم خان نے عہدے سے استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید کردی ،نگراں وزیر داخلہ اعظم خان نےکہا ہے کہ نہ استعفیٰ دیا ہے اور نہ ایسا کو ئی ارادہ ہے،انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبریں بےبنیاد ہیں،نگراں وزیر داخلہ نےکہاکہ ای سی ایل سے نام نکالنے میں کوئی حقیقت نہیں ،اس سے پہلے بھی اس طرح کے الزامات لگتے رہے ہیں۔اس سے قبل ایک نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاتھا کہ نگراں وزیر داخلہ اعظم خان نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اور مستعفیٰ ہونے کی وجہ بھی مبینہ طور پر زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے الزام کے بعد ان پر ہونے والی تنقید ہے۔