کلثوم نواز کی صحت میں بہتری کے آثار

 

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت کے حوالے سے مثبت خبر سامنےآگئی، ان کے اعضا رئیسہ درست کام کررہے ہیں۔

نجی ٹی وی نےطبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہےکہ وینٹی لیٹر پر جانے کے بعد ایک بار بیگم کلثوم نواز نے آنکھیں بھی کھولیں۔ ان کو وینٹی لیٹر پر آج چھٹا دن ہے،تاہم ان کے اعضا رئیسہ درست کام کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز 24 گھنٹے بیگم کلثوم نواز کی نگہداشت کر رہے ہیں جبکہ مریم نواز اور بیٹے مستقل کلثوم نواز کیساتھ ہیں۔ ڈاکٹر مسلسل بیگم کلثوم نواز پر نظر رکھتے ہوئے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور نواز شریف کے بھائی شہباز شریف، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور طارق شفیع نے کلثوم نواز کی عیادت کی۔ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔