لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت سے متعلق ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ ان کے اعضا رئیسہ درست کام کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو وینٹی لیٹر پر آج چھٹا دن ہے۔ ڈاکٹرز 24 گھنٹے بیگم کلثوم نواز کی نگہداشت کر رہے ہیں جبکہ مریم نواز اور بیٹے مستقل کلثوم نواز کے پاس موجود رہتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور طارق شفیع نے کلثوم نواز کی عیادت کی۔
خیال رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔
Tags بیگم کلثوم نواز