لندن،شہبازشریف کی بھاگ کر سڑک پار کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

لندن:سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی دوڑ کر سڑک پار کرنے کی ویڈیوانٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرایک ویڈیوسامنے آئی جس میں شہبازشریف ہارلے میں واقع اسپتال میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے ٹیکسی کے ذریعے پہنچے تاہم اب لندن سے ان کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں وہ سڑک پار کر تے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔
شہباز شریف کا لاہور میں شائد ہی کبھی اس طرح سڑک پار کرنے کا تجربہ ہوا ہو جس طرح وہ لندن میں پار کر رہے ہیں ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ شہباز شریف ادھر ادھر دیکھتے ہیں اور ٹریفک کی سپیڈ کا اندازہ لگاتے ہوئے تیزی کے ساتھ دوڑ کر سڑک پار کرتے ہیں ، ان لمحات کی کسی نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کر دی جو کہ تیزی کے ساتھ وائرل ہو گئی۔

https://www.youtube.com/watch?v=-NEDx6gAAl0