لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاکہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی حالت نازک ہے اور انھیں غیر معینہ مدت کیلیے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔
منگل کو لندن میں ہارلے اسٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاکہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی حالت نازک ہے اور میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں،بس دعا کریں۔
ڈاکٹرز نے اْن کی طبیعت کے حوالے سے نواز شریف کو بریفنگ دی جس کے دوران اْن کا کہنا تھا کہ ابھی وینٹی لیٹر نہیں ہٹا سکتے۔ڈاکٹرز نے شریف فیملی کو بتایا کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری نظر نہیں آ سکی۔
واضح رہے کہ لندن میں زیر علاج کلثوم نواز کی حالت بدستور انتہائی تشویش ناک ہے۔