مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئی

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔جس کے مطابق مریم نوازکے پاس کروڑوں روپے کی جائیداد ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 لاہور (۵) سے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی جو تفصیلات پیش کیں۔ان میں ظاہر کیاگیا کہ وہ چوہدری شوگر ملز، حدیبیہ پیپر ملز، حدیبیہ انجینئرنگ لمیٹڈ، حمزہ اسپننگ ملز اور محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں شیئر ہولڈر ہیں۔
دستاویزات کے مطابق مریم نواز 1506 کنال ایک مرلہ زرعی زمین کی مالک ہیں جس میں گزشتہ 3 برسوں کے دوران 548 کنال کا اضافہ ہوا اور مختلف کمپنیوں میں ان کے شیئرز بھی ہیں۔
دستاویزات کے مطابق مریم نواز کے پاس ساڑھے 17 لاکھ روپے کے زیورات ہیں اور انہیں 4 کروڑ 92 لاکھ 77 ہزار روپے کے تحائف بھی ملے۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مریم نواز نے فیملی کی زیر تعمیر فلار ملز میں 34 لاکھ 62 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور انہوں نے سوفٹ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کو 70 لاکھ روپے قرض بھی دے رکھا ہے۔
کاغذات نامزدگی فارم میں مریم نواز نے اپنے بھائی حسن نواز کی 2 کروڑ 89 لاکھ روپے کی مقروض ہونے کا بھی بتایا ہے۔
دستاویزات کے مطابق مریم نواز نے 3 برسوں کے دوران 64 لاکھ روپے سے غیر ملکی دورے بھی کیے۔
مریم نواز کے کاغذات نامزدگی/ اثاثوں کی تفصیلات