نگراں پنجاب حکومت نے صوبائی ایڈووکیٹ جنرل عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹا دیا۔تاہم وہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فرائض سرانجام دیتی رہیں گی۔
عاصمہ حامد کوعہدے سے ہٹانے کے بعد ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل کو ایڈووکیٹ جنرل کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ صوبائی حکومت کی جانب سے امتیاز صدیقی ایڈووکیٹ کو نیا ایڈووکیٹ جنرل مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے حکومت ختم ہونے سے 2 روز قبل عاصمہ حامد کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کیا تھا جس پر اپوزیشن جماعتوں شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے قبل از الیکشن دھاندلی قرار دیا تھا اور الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔