لاہورہائیکورٹ میں گرفتاروکلاکی رہائی اور گھروں پر چھاپوں کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔فائل فوٹو
لاہورہائیکورٹ میں گرفتاروکلاکی رہائی اور گھروں پر چھاپوں کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔فائل فوٹو

ہائیکورٹ کا غیر اعلانیہ بجلی کی بندش ختم کرنےکا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے غیر اعلانیہ بجلی کی بندش ختم کرکے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ بجلی کی اعلانیہ و غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے صارفین کو سخت پریشانی کاسامنا ہے۔ عدالت غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے۔
اس موقع پر وکیل لیسکو نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر بتایا کہ بجلی کی طلب اور رسد میں فرق پر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
ہائیکورٹ نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو بجلی کی بندش کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
جس پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں لیسکو، فیسکو اور گیپکو نے عدالت میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول پیش کردیا۔