نگراں وزیراعظم ناصر املک بھی سیاستدانوں کے نقش قدم پرچل پڑے۔دورہ کراچی کے موقع پر انہوں نے زمین تو زمین، آسمان پر بھی ٹریفک جام کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم ناصر املک کے دورہ سوات کے پروٹووکول کی ابھی دھول بھی نہ بیٹھی کہ نگراں وزیارعظم کی کراچی آمد ہوئی۔
ناصر الملک کا شاہی پروٹوکول کے باعث ایئرٹریفک رکا رہا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کی کراچی آمد پر ایئرفیلڈ سینتیس منٹ تک بند رہی۔کسی بھی پروازکولینڈیاٹیک آف کرنے کی اجازت نہ ملی۔
کراچی کی سڑکوں پربھی کچھ ایسا ہی حال رہا، ناصر الملک کے وی آئی پی پروٹوکول نے طارق روڈ پرٹریفک رکوادی جبکہ ایمبولنس کوبھی راستہ نہیں دیا گیا۔جس سے شہر کی کئی شاہراہوں پر ٹریفک جام ہو گیا۔