امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں ایک عجیب واقع پیش آیا ہے جہاں ایک خاتوں گاڑی چلاتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے گھبرا گئیں جس سےان کی گاڑی کی رفتارتیزہوگئی اورگاڑی بے قابو ہو کر حفاظتی جنگلا توڑتی ہوئی میں معلق ہوگئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں معمرخاتون پارکنگ پلازا کی چوتھی منزل سے گاڑی نیچے اتارنے کی کوشش کے دوران سامنے سے آتی کار کو دیکھ کر گھبرا گئیں اور گاڑی کے بریک پر پاؤں رکھنے کے بجائے ایکسیلیٹر دبا دیا جس سے گاڑی کی رفتارتیزہوگئی اوربے قابو ہو کر حفاظتی جنگلا توڑتی ہوئی میں معلق ہوگئی۔
ریسکیو ادارے نے لوہے کے جنگلے اور تاروں میں پھنس کر آدھی سے زیادہ ہوا میں معلق گاڑی سے معمر خاتون کو بحفاظت نکال کر بعد ازاں گاڑی کو بھی نیچے اتار لیا۔ خاتوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کی طبیعت بہتر ہے تاہم وہ اس وقت حادثے کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ ریسکیو ادارے کے ماہر اہلکاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس پر صارفین نے اہلکاروں کے جذبے کی تعریف کی۔