اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں کرتے ہوئے صوبے کے اعلیٰ پولیس افسران، سیکریٹریز اور کمشنرز کو تبدیل کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کےمطابق سندھ کے 14 سیکریٹری، 2 ایڈیشنل آئی جی، ، 6 کمشنر، 33 ڈپٹی کمشنر، 14 ڈی آئی جی اور مختلف ایس ایس پی کے تبادلے کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق محمد رمضان اعوان سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، فضل اللہ پیچوہو سیکریٹری لائیو اسٹاک اور فشری ڈپارٹمنٹ، ڈاکٹر عثمان چاچڑ سیکریٹری صحت، رفیق بورہو سیکریٹری مائنر اینڈ منرل اور عبد الوہاب سومرو ممبر بورڈ آف ریونیو سندھ تعینات کردیئے گئے ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیاہےکہ ہارون احمد خان سندھ کے سیکریٹری داخلہ، ڈاکٹر نور عالم سیکریٹری فنانس، عبدالرحیم شیخ سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز، اقبال نفیس چیئرمین انکوائری اینڈاینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، محمد نواز شیخ سیکریٹری فوڈ ڈپارٹمنٹ، قاضی شاہد پرویز سیکریٹری اطلاعات، اعجاز احمد مہیسر سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ایلیاشاہد سیکریٹری اسکول ایجوکیشن تعینات کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق صالح احمد فاروقی کمشنر کراچی، ذوالفقارعلی شاہ کمشنر میرپور خاص، نوید احمد شیخ کمشنر لاڑکانہ، منظور علی شیخ کمشنر سکھر، احسن علی منگی کمشنر حیدرآباد اور اکرم علی خواجہ کو کمشنر شہید بینظیرآباد تعینات کیا گیاہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پولیس میں بھی اعلیٰ سطح پر تبادلے کیے گئے ہیں جن میں ایڈیشنل آئی جی کرائم عامراحمد شیخ کوایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفئیر کا چارج دے دیا گیا ہے جب کہ جاوید اکبر ریاض ڈی آئی جی لاڑکانہ، ثاقب اسماعیل میمن ڈی آئی جی میرپورخاص، مظہرنواز شیخ ڈی آئی جی شہید بے نظیرآباد اور ذولفقارعلی لاڑک کو ڈی آئی جی سکھر تعینات کیا گیاہے۔
اس کےعلاوہ ڈی آئی جی ویسٹ عامر فاروقی ڈی آئی جی ایسٹ زون، ڈی آئی جی حیدرآباد جاوید اختر اوڈھو ڈی آئی جی ساؤتھ اور ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان کو ڈی آئی جی ویسٹ لگایا گیا ہے۔
ایس ایس پی لیول کے تبادلوں میں تعیناتی کے منتظر نعمان صدیقی ایس ایس پی ایسٹ، تعیناتی کے منتظرعرفان علی بلوچ ایس ایس پی سینٹرل، ایس ایس پی ویسٹ عمرشاہد ایس ایس پی ساؤتھ، تعیناتی کے منتظر منیر احمد شیخ ایس ایس پی ملیر، ایس ایس پی ملیرعدیل چانڈیوایس ایس پی حیدرآباد، ایس ایس پی ایسٹ سمیع اللہ سومرو ایس ایس پی سٹی، ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر رضوان احمد ایس ایس پی ویسٹ اور ایس ایس پی عامرسدوزئی کو ایس ایس پی کورنگی تعینات کردیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایس ایس پی سٹی شیراز نذیرکا سکھر تبادلہ کردیا گیا جب کہ ایس ایس پی ساؤتھ سرفرازاحمد کا بدین اور ایس ایس پی کورنگی ذوالفقار مہر کا قمبر تبادلہ کردیا گیا ہے۔