اسلام آباد: اصغر خان کیس کے ریکارڈ سے مہران بینک کمیشن رپورٹ غائب ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے ،ذرائع کے مطابق سینئر اینکر حامد میرنےمہران بینک کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی جواب غائب ہوگئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن کی زیرصدارت اصغر خان کیس کی تفتیشی ٹیم کا اجلاس ہوا ہے جو تین گھنٹے تک جاری رہا، اجلاس میں سینئر اینکر پرسن حامد میر کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔