مانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرگئی،10افراد جاں بحق

حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان کے تھے

               
June 20, 2018 · اہم خبریں, قومی

مانسہرہ: مانسہرہ کے قریب پارس کے مقام پرتیز رفتار جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گرگئی ، حادثے میں10 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے علاقے کاغان میں جیپ گہری کھائی میں جا گری، جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔