لندن : مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ کلثوم نواز کی طبیعت ناساز ہے ، سب سے دعا کی درخواست ہے۔ہارلے سٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ جب میں لندن آیاتو مجھے اندازہ نہیں تھا کہ بیگم کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے اس بات کا م علم ہمیں جہاز سے اتر کر ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ جب سے میں یہاں آیا ہوں میری ان سے کوئی بات نہیں ہوئی صرف آئی سی یو میں جا کر ان کو دیکھ لیتاہوں۔ نواز شریف نے کہاکہ دعاہے کہ اللہ تعالیٰ کلثوم نواز کو جلد صحتیابی عطا کرے۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کبھی کبھی زندگی میں انسان پر ایک ساتھ مشکلیں آجاتی ہیں اور ایسا ہی میرے ساتھ ہوا ہے۔ میری خواہش تھی کے اپنی بیمار بیوی کے پاس موجود رہتا اور وہ خود بھی مجھے اپنے پاس دیکھنا چاہتی تھی ۔ ایسے موقع پر انسانی بیوی کے پاس نہ ہو تو اس کودکھ ہوتا ہے ۔انہوںنے قوم کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہاکہ میں قوم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے بیگم کلثوم نواز کیلئے دعا کی ہے ۔