ذاتیات پر سیاست روکنے کیلئے ضابطہ اخلاق واضح کیا جائے،نفیسہ شاہ

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاکہ سیاستدانوں کے اثاثہ جات کی تفصیل الیکشن کمیشن کے پاس ہےجبکہ آصف زرداری کے اثاثے ان کو ان کے والد کی طرف سے ملے تھے ۔
مریم نواز کے اثاثوں کے حوالے سے بات کرتےہوئے نفیسہ شاہ نے کہاکہ مریم بی بی کو وضاحت کرنی چاہئے کیونکہ انہوں نے کہاتھا کہ ان کی کوئی جائیداد نہیں ہے اوراب ان کے اثاثے سامنے آگئے ہیں اس لئے ان کے بیان میں تضاد پیداہو گیا ہے ۔
انہوںنے کہاکہ شخصیات کے ذاتی معاملات پر سیاست سے گریزکیاجانا چاہئے ۔ کبھی حمزہ شہباز پرا سیکنڈل آجاتا ہے ،کبھی عمران خان پر اور کبھی آصف زرداری کے حوالے سے ایک خاتون سامنے آجاتی ہے۔ اس چیز کی روک تھام کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ 3013کا ایجنڈا بجلی کی قلت تھا اور 3018کا ایجنڈا بجلی کی قلت ہے ۔