اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوںاور امیدواروںکو ضابطہ اخلاق کی پاس داری کی سختی سے ہدایت کر تےہوئے امیدواروںکو ان کے احترام کی تنبیہ کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کے لیے قوانین کی پاس داری لازمی ہے، ادارے کی جانب سے پوسٹر اور بینرز کے سائز مقرر کیے گئے ہیں، جن سے بڑے بینرز بنانے کی قطعی اجازت نہیںہوگی جبکہ امیدواروں کے لیے دوران مہم غیر متعلقہ شخصیات کی تصاویر بینرز پرلگانا بالکل منع ہےالیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ انتخابی مہم کی دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرکوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور فوری کارروائی کی جائے گی۔