کراچی:ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی 2بیگمات ہیں جبکہ ان کا کوئی کاروبار نہیں اور ذریعہ آمد ن صرف اسمبلی کی تنخواہ ہے ۔
نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اپنے اثاثے ڈکلیئر کر دیئے ہیں جن میں ان کا کہناتھا کہ ان کا اپنا کوئی گھر یا فلیٹ نہیں ہے جبکہ ان کے پاس صرف ایک فلیٹ ہے جو کہ ان کی اہلیہ کے نام پر ہے اور اس کی قیمت 80 لاکھ روپے ہے ۔ فاروق ستار کا کوئی بھی کاروبار نہیں بلکہ ان کا ذریعہ آمدن صرف اسمبلی کی تنخواہ ہی ہے ، فاروق ستار2بیگمات ، والدہ اور دو بیٹیوں کے کفیل ہیں جبکہ وہ اپنی بہن کے مقروض بھی ہیں ۔