نواز شریف ای سی ایل میں نہیں تومجھے کیوں رکھا گیا- پرویز مشرف

 

اسلام آباد :اے پی ایم ایل کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وقت آنے پر ضرور پاکستان واپس آؤں گا۔میرا پورا ارادہ ہے کہ میں پاکستان آؤں۔نواز شریف ای سی ایل میں نہیں تومجھے کیوں رکھا گیا ؟

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدرپرویز مشرف نے اسلام آباد میں میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ مجھے عدالت میں گرفتارنہ کرنے کا توکہا گیا مگراس کے بعد کیا ہوگا ۔نواز شریف ای سی ایل میں نہیں تومجھے کیوں رکھا گیا ہے۔ میرا مقصد پاکستان آکر اپنی پارٹی کو لیڈ کرنے کا تھا۔ میں انتخابات میں ہر حلقے میں جانا چاہتا تھا۔ میرے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ مجھ پرکمنٹس ہورہے ہیں۔میں نے جنگیں لڑی ہیں مجھے اپنی بہادری ثابت کرنےکی ضرورت نہیں ہے۔