ہارلےا سٹریٹ کلینک شریف خاندان کی ملکیت ہے-اعتزاز احسن

 

لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ یہ سب شہباز شریف کا پتا کاٹنے کیلئے ہو رہا ہے۔تاخیری حربے ا ستعمال کیے جا رہے ہیں۔نواز شریف کویقین ہے کہ انہیں سزاہوگی۔پہلے بھی شہبازشریف سے ہاتھ کرگئے،اعلان شہبازکاکیاوزیراعظم شاہدخاقان کوبنایا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کا بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے اعتزاز احسن نے کہا کہ زبان زدعام ہے کہ ہارلےا سٹریٹ کلینک شریف خاندان کی ملکیت ہے۔ہارلے اسٹریٹ کوئی اسپتال نہیں کلینک ہے لیکن وہاں دل کے بائی پاس ہوتے ہیں۔لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہارلے اسٹریٹ کلینک کے باہرسے کوئی خبرہی نہیں آتی۔ہارلےا سٹریٹ کے باہر ان کے مفرور بیٹے آکر بات کرتے ہیں۔ بےنظیربھٹو نے اپنا علاج سکھر جیل کی کال کوٹھڑی میں کروایا۔ان کے ہاتھی کی طرح دکھانےکے دانت اورکھانےکے دانت اورہیں۔یہ مریم کو وزیراعظم یا اپوزیشن لیڈر بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیالے25جولائی کوپولنگ اسٹیشنزپررہیں توفتح کے ڈھول بجاتے واپس آئیں گے۔