راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ مشکل وقت میں بیگم کلثوم نواز اور ان کے خاندان کے لئے دعاگو ہیں اور کہا کہ اللہ تعالی انہیں جلد از جلد مکمل صحتیابی عطا فرمائے۔ آرمی چیف نے بیگم کلثوم نواز کے لئے گلدستہ بھی بھجوایا۔
واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔