بھارتی ہٹ دھرمی۔ مسئلہ کشمیر پرچین کی مذاکرات کی پیشکش مسترد

نئی دہلی:بھارت نے مسئلہ کشمیر پرچین کی سہہ فریقی مذاکرات کی پیشکش ٹھکرا دی، مسئلہ کشمیر پاک بھارت کا دوطرفہ مسئلہ ہے تیسرے فریق کی کوئی گنجائش نہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے مسئلہ کشمیر اور کنٹرول لائن پر چین کی سہہ فریقی مذاکرات کی پیشکش ٹھکرا دی، مسئلہ کشمیر پاک بھارت کا دوطرفہ مسئلہ ہے تیسرے فریق کی کوئی گنجائش نہیں۔نئی دہلی کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان سے وابستہ مسئلہ پوری طرح دو طرفہ ہے ۔ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہ کہتے ہوئے چین کے سفیر لووجھاوہوئی کے سہ فریقی مذاکرات کے مشورے کومسترد کردیا کہ پاکستان کے ساتھ اس کے تعلقات مکمل طورپر دو طرفہ ہیں اور اس میں کسی بھی تیسرے فریق ملک کو مداخلت کرنے کی اجازت دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔