لاہور: سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کردہ اثاثوں کی منظر عام پر آگئیں۔ ریٹرننگ افسر کو جمع کرائے جانے والے نامزدگی فارم میں خواجہ سعد رفیق نے اپنے اثاثوں کی کل مالیت 17 کروڑ 84 لاکھ روپے ظاہر کی ہے جبکہ لوہاری میں 2 وراثتی گھروں کی مالیت ایک لاکھ 25 ہزار روپے ظاہر کی۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق پر 2 کروڑ 95 لاکھ روپے قرض ہیں۔
سعد رفیق نے دستاویزات میں ڈی ایچ اے فیز 2 میں واقع گھر کی مالیت 4 کروڑ 82 لاکھ روپے ظاہر کی ہے جبکہ موضع پھلروان میں 16کنال اراضی کی مالیت 3 کروڑ 46 لاکھ روپے، سعدین ایسوسی ایٹس مارکیٹنگ اینڈ کنسلٹینسی کی مالیت 2 کروڑ 98 لاکھ کے علاوہ ایک کروڑ 40 لاکھ روپے نقد اور پرائز بانڈ ظاہر کئے۔
دستاویز کے مطابق خواجہ سعد رفیق کا 25 لاکھ روپے کا فرنیچر، بینک اکاؤنٹ میں ایک کروڑ 15 لاکھ روپے موجود ہیں۔
سابق وزیر ریلوے نے اپنے حلف نامے میں اپنی دو بیویاں، 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ظاہر کیا ہے۔ ایک بیوی کا نام غزالہ اور دوسری کا نام شفق حرا ہے۔
دستاویز کے مطابق سعد رفیق نے 2015 میں 2 کروڑ 26 لاکھ روپے آمدن پر 29 لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کیا اور 2016 میں 2 کروڑ 99 لاکھ آمدن پر 39 لاکھ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا۔ 2017 میں 3 کروڑ 89 لاکھ روپے آمدن پر 52 لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔
سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں ایک کروڑ 15 لاکھ روپے کے شیئرز بھی ظاہر کئےہیں۔
Tags سعد رفیق، اثاثہ جات تفصیلات