اسلام آباد: نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں انتخابات کی تیاریوں، سیکورٹی اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی۔
نگراں وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ عام انتخابات کے لئے کئی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن الیکشن کمیشن شفاف، غیرجانبدار انتخابات کرانےکے لئے مکمل تیار ہے جبکہ قیام امن یقینی بنانے کے لئے انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جارہے ہیں۔
اس موقع پر نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بروقت شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہے۔
Tags نگراں وزیراعظم، الیکشن کمیشن